Saturday, 27 April 2024, 10:15:01 am
مسلم لیگ(ق)نیویارک کےعہدیداروں کاوزیراعلیٰ پنجاب کومتاثرین سیلاب کیلئے50لاکھ روپےکاچیک
October 01, 2022

پاکستان مسلم لیگ (ق) نیو یارک کے عہدیداروں کے ایک وفد نے آج لاہور میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی اور انہیں متاثرین سیلاب کے لئے پچاس لاکھ روپے کا چیک دیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ متاثرین سیلاب کے فنڈ کی نگرانی کے لئے موثر لائحہ عمل وضع کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کو دس دس لاکھ روپے دیئے گئے ہیں جبکہ مویشیوں اور مکانات کے نقصان پر بھی امداد دی جا رہی ہے۔