وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ٹی صنعت کی پاکستان میں جدت اور اقتصادی نشوونما میں اضافے کی صلاحیت کا اعتراف کرتے اس صنعت کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔
وہ اسلام آباد میں پاکستان سافٹ وئیر ہائوسز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کررہے تھے جن کی قیادت چیئرمین محمد زوہیب خان کررہے تھے ۔
محمد اورنگزیب نے پاشا کے متحرک کردار کو سراہا اور ایسوسی ایشن کو حکومت کی سرپرستی کا یقین دلایا۔ملاقات چیلنجز سے نمٹنے اور آئی ٹی شعبے کیلئے مواقع پیدا کرنے کے باہمی عزم کے ساتھ ختم ہوئی۔