Saturday, 27 April 2024, 05:11:22 am
راہول گاندھی نے بی جے پی کو ملک میں نفرت کا ماحول پیدا کرنے کا ذمہ دار قراردیدیا
July 01, 2022

بھارت میں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو ملک میں نفرت کا ماحول پیدا کرنے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

وہ کیرالہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بی جے پی کی رہنما نوپور شرما کی جانب سے حضور پاک حضرت محمدؐ خاتم النبیین کی شان میں گستاخانہ بیان پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کر رہے تھے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ یہ ایک شخص نہیں بلکہ یہ وزیراعظم، وزیر داخلہ، بی جے پی اور آر ایس ایس ہے جس نے ملک میں یہ ماحول پیدا کیا۔انہوں نے کہا کہ غصے اور نفرت کا ماحول ملک اور عوام کے مفاد کے خلاف ہے۔