Friday, 26 April 2024, 12:28:45 pm
یوکرین میں رہائشی عمارت پر روسی میزائلوں کےحملےمیں17افراد ہلاک
July 01, 2022

 یوکرین کی بحیرہ اسود پر واضع بندرگاہ Odesa کے قریب آج صبح ایک رہائشی عمارت پر روسی میزائلوں کے حملے میں سترہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

 یوکرین کے حکام نے کہا کہ Bilhorod Dnistrovskyi قصبے میں ایک میزائل سے ایک نو منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس سے قریبی گودام میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔

 علاقے میں امدادی کارروائی جاری ہے عمارت کے کچھ حصے منہدم ہوئے ہیں جبکہ باقی حصے میں کچھ افراد دبے ہوئے ہیں۔