متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے نئے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے گہری دلچسپی ظاہر کی ہے ۔یہ بات پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبیدابراہیم سلیم الزاہی نے آج وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں کہی ۔فریقین نے متحدہ عرب امارات کیلئے وزیراعظم شہبازشریف کے حالیہ دورے کے دوران کیئے جانے والے فیصلوں پر فوری عمل درآمد کا عزم ظاہر کیا۔وزیرخزانہ نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستان میں نئی سرمایہ کاری کی پیشکش کا خیرمقدم کیا اور اس حوالے سے حکومتی تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی ۔انہوں نے پاکستان میں توانائی ، ریفائنری ، پیٹرولیم اورتجارت کے شعبوں میں سرمایہ کاری پرروشنی ڈالی۔