Friday, 03 May 2024, 08:50:52 am
پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ توسیعی پروگرام کا خواہاں ہے،وزیرخزانہ
April 20, 2024

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ ایک بہت بڑے اور وسیع پروگرام کا آغاز کرنے کا خواہشمند ہے۔

انہوںنے واشنگٹن میں ایشیاء انفراسٹرکچر سرمایہ کاری بنک کے صدر Jim Liqun سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیکس کے دائرہ کار میں توسیع توانائی کے شعبے کی بہتری، اور سرکاری اداروں کی اصلاحات کو حکومت کی اہم ترجیحات قرار دیا۔

وزیرخزانہ نے بنک کے صدر کو زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، مستحکم کرنسی، افراط زر کی شرح میں کمی، سٹاک مارکیٹ میں تیزی سمیت پاکستان کے مثبت اقتصادی اشاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیرخزانہ نے بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کے مینجنگ ڈائریکٹر مختار Dirp سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے اسلام آباد ائیرپورٹ کو ٹھیکے پر دلوانے میں تعاون پر آئی ایف سی کا شکریہ ادا کیا جس کے بعد لاہور اور کراچی میں بھی اس طرح کے اقدامات کئے جائینگے۔