Wednesday, 01 May 2024, 06:12:21 pm
وزیر خزانہ نے روپے کی قدر میں مزید کمی کا امکان مسترد کر دیا
April 18, 2024

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ بات چیت سے قبل روپے کی قدر میں مزید کسی بھی کمی کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔

واشنگٹن میں بلوم برگ ٹیم کے ساتھ ایک گول میز اجلاس میں انہوں نے کہاکہ روپے کی قدر میں کمی کی کوئی وجہ نہیں ہے کیونکہ پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے وافر ذخائر موجود ہیں ، کرنسی مستحکم ہے ، ترسیلات زر میں اضافہ ہورہا ہے اور برآمدات بڑھ رہی ہے ۔