حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیاہے۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پٹرول کی قیمت میں چارروپے ترپن پیسے اورہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے چودہ پیسے فی لٹراضافہ کیاگیاہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پرنظرثانی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت دوسوترانوے روپے چورانوے پیسے فی لٹراورہائی سپیڈڈیزل کی فی لٹرقیمت دوسونوے روپے اڑتیس پیسے مقرر کی گئی ہے۔