وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی مشرق وسطیٰ،سنٹرل ایشیا ،ترکیہ،افغانستان اور پاکستان کے لیے علاقائی نائب صدر ہیلا چیخروہو سے ملاقات کی۔ملاقات میں ٹیکسیشن، توانائی اور نجکاری کے شعبوں میں جاری اصلاحات کے بارے میں بتایا۔ وزیر خزانہ نے ترسیلات زر کے فروغ ، کان کنی، ہوائی اڈوں کے انتظام اور استعداد کار میں بہتری جیسے ترجیحی شعبوں میں آئی ایف سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا پاکستان کا آئی ایف سی کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار۔