Friday, 22 November 2024, 07:19:40 pm
 
چین اور پاکستان کا اقتصادی راہداری کو مثبت سمت میں گامزن رکھنے کیلئے مل کر کام کرنے کا اعادہ
December 31, 2020

پاکستان اور چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار چین کے شہر ارومچی میں بین الاقوامی تعاون اور رابطے کے بارے میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مشترکہ ورکنگ گروپ کے دوسرے اجلاس میں کیا گیا۔سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور چین کے نائب وزیر خارجہ LUO ZHAOUHI نے مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کی جس میں گزشتہ سال اپریل میں بیجنگ میں ورکنگ گروپ کے پہلے اجلاس سے اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔فریقین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ بین الاقوامی تعاون، اقتصادی ترقی اور عوامی روابط کے حوالے سے اقتصادی راہداری کو سمجھنے اور اس کے جائزے کیلئے تھنک ٹینکس، ذرائع ابلاغ اور رائے عامہ ہموار کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔