Saturday, 27 April 2024, 08:24:43 am
پاکستان مسئلہ کشمیر تمام عالمی فورموں پر اجاگر کرتا رہے گا:شیریں مزاری
August 31, 2019

File Photo

انسانی حقوق کی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر تمام عالمی فورموں پر اجاگر کرتا رہے گا ۔

اسلام آباد میں ازاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت حق خودارادیت کے حصول تک کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی او رسفارتی حمایت جاری رکھے گی ۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی مذمت کرتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاکہ کشمیریوں کو حق خودارادیت کے اس بنیادی حق سے محروم رکھا جارہا ہے جس کی ضمانت عالمی قراردادوں میں دی گئی ۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.