حکومت نے ریگولر اور سپانسرشپ سکیموں کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخوں میں 9اپریل تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
ریگولر سکیم کے تحت حج درخواستیں اتوار جبکہ سپانسرشپ سکیم کے تحت درخواستیں اگلے ماہ کی نو تاریخ تک وصول کی جائیں گی۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو رقوم بھیجنے میں درپیش مسائل کے باعث کیاگیا ہے ۔
سپانسر شپ حج سکیم کے تحت بھیجے جانے والی درخواستوں کو بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار دیاجائے گا۔
حج درخواستیں وصول کرنے کیلئے تمام نامزد بینک ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے ۔