Friday, 18 October 2024, 04:26:27 pm
 
اوور سیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس کا پاکستان کے آئی ٹی اور ٹیلی کام شعبوں کی ترقی کے عزم کا اعادہ
September 30, 2024

اوور سیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس نےTECH فیسٹولITCN ایشیاء میںپاکستان کے آئی ٹی اور ٹیلی کام شعبوں کی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس موقع پر سرکاری اور نجی شعبے اور تعلیمی اداروں کے درمیان اشتراک جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ اقدام اقتصادی مسائل پر قابو پانے اور آئی ٹی کے شعبے سے بھر پور استفادہ کرنے کیلئے ضروری ہے۔پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کا حجم2028 تک دس سے اٹھارہ ارب ڈالر جبکہ آئی ٹی صنعت میں سالانہ اضافہ چھ ارب ڈالر تک ہونے کی توقع ہے۔