Wednesday, 09 October 2024, 12:28:36 pm
 
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،5 دہشتگرد ہلاک
August 30, 2024

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاعات پر کیے جانے والے آپریشنز میں بلوچستان کے ضلع کیچ، پنجگور اور ژوب میں پانچ دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ تین کو زخمی کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چھبیس اگست کی بزُدلانہ کارروائیوں کے تمام مجرموں، سہولت کاروں اور معاونین کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔