Saturday, 27 April 2024, 01:44:49 am
برطانیہ کورونا کی روک تھام کیلئے پاکستان کو مزید امداد فراہم کر رہا ہے
May 30, 2020

برطانیہ کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام اور اس کے اثرات کم کرنے کے لئے پاکستان کو موجودہ43 لاکھ90 ہزار پائونڈ کے پیکج سمیت مزید امداد فراہم کر رہا ہے۔

لندن میں جاری ایک سرکاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں برطانیہ کے ہائی کمیشن اور پاکستان میں برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے محکمے نے کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کیلئے پاکستان کو مزید امداد فراہم کی ہے۔

پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنرDr. Christian Turnerنے کہا ہے کہ43 لاکھ90 پائونڈ کے پیکج سے ہنگامی امداد نظام میں مدد ملے گی اور تحفظ خوراک فصائی اور حفظان صحت دماغی صحت اور نفسیاتی مسائل سے نمٹنے میں معاون ثابت ہو گا۔

جنوبی ایشیاء اور دولت مشترکہ کیلئے برطانیہ کے وزیر مملکت لارڈ طارق احمد نے کہا کہ ہم غرباء اور مستحق لوگوں کی مدد کر کے انسانی جانوں کو بچا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو پاکستان کی مدد کرنے پر فخر ہے اور ہر عالمی سطح پر ویکسین کی تیاری کی تحقیق اور گلوبل ویکسین الائنس میں سرمایہ کاری کے ذریعے وباء کے جلد خاتمے اور مستقبل میں وباء سے بچائوں کیلئے مدد دیں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.