Sunday, 19 May 2024, 01:20:23 pm
وزیراعظم کی خالدبن محمد کوابوظہبی کاولی عہدمقررہونے پرمبارکباد
March 30, 2023

وزیراعظم محمد شہباز شریف نےشیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کو ابوظہبی کا ولی عہد مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

 آج ایک ٹویٹ میں انہوں نےکہاکہ ایک برادر ملک ہونے کی حیثیت سے ہم اپنی  مضبوط شراکت داری جاری رکھنے اور خطے اور اپنے عوام کو تابناک مستقبل کےلئے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

ایک اور ٹویٹ میں وزیراعظم نے شیخ منصور بن زید النہیان کو متحدہ عرب امارات کا نائب صدر بننے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے دلی مبارکباد دی۔

 انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ یہ نیا باب متحدہ عرب امارات اور اس کے عوام کےلئے مزید کامیابیاں اور خوشحالی لائے گا۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.