Thursday, 25 April 2024, 07:14:06 pm

مزید خبریں

 
حریت کانفرنس کا کشمیریوں کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی پر اظہار تشویش
March 30, 2023

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے اپنے مادروطن پر غیر قانونی بھارتی قبضے کی مخالفت کی پاداش میں ہزاروں کشمیریوں کی جیلوں میں مسلسل غیر قانونی نظربندی پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کشمیری قیدیوں کو ان کے سیاسی نظریات پر نشانہ بنانے کیلئے ان کی نظربندی کو دانستہ طور پر طول دے رہی ہے ۔ حریت قیادت نے کہا کہ مودی حکومت نے 5 اگست 2019 کے بعد اپنے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں ہزاروں شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔آج ضلع کٹھوعہ کے علاقے ہیرا نگر میں سانیال کے مقام پر پولیس چوکی کے قریب پُراسرار دھماکے میں بھارتی پولیس کا ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ بھارتی فوج نے واقعے کے فوری بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ادھر کئی صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے شہید صحافی رئیس احمد بٹ کو ان کی پہلی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر دنیا کے خطرناک ترین مقامات میں سے ایک ہے جہاں پریس اور میڈیا سے وابستہ افراد مشکل ترین حالات میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.