Friday, 26 April 2024, 04:27:43 pm
عوام کو صحت عامہ کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کیے ہیں،سائرہ افضل
December 29, 2017

وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو صحت عامہ کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔حافظ آباد میں ایک میڈیکل  کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے سرکاری اور نجی شعبے کا اشتراک عمل ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کوہیپاٹائٹس کی ادویات فراہم کی جارہی ہیں اور اسکائپ اور دیگر جدید ریڈیو ٹیکنالوجی کے ذریعے دیہات اور دور دراز علاقوں کے لوگوں کو علاج معالجے کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ملک کے مختلف اضلاع میں ٹیلی میڈیسن کا نیا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.