Friday, 03 May 2024, 11:04:02 pm
حکومت سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد میں نمایاں کمی کیلئے پالیسی وضع کرنے پر کام کر رہی ہے، خالد مقبول صدیقی
April 23, 2024

وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد میں نمایاں کمی کے لئے پالیسی وضع کرنے پر کام کر رہی ہے۔

وہ پاکستان میں بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کے فنڈ کے نمائندے عبداللہ اے FADIL سے باتیں کر رہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس حوالے سے قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے مخیر شراکت داروں کے ساتھ تمام صوبوں سے مشاورت کی جائے گی۔

عبداللہ اے FADILنے کہا کہ یونیسف نادار اور مستحق افراد پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پاکستان میں تمام بچوں کے لئے معیاری تعلیم تک رسائی میں اضافے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.