Friday, 26 April 2024, 12:11:01 pm
کورونا وائرس ، تمام کاروباری مراکز روزانہ رات دس بجے تک بند کرنے کا فیصلہ
October 29, 2020

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کی وبا کی دوسری لہر کے تناظر میں تمام کاروباری مراکز شادی ہال ، ریستوران اور شاپنگ مال کو روزانہ رات دس بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

اس فیصلے کا مقصد ملک میں پہلے سے بڑھتی ہوئی کورونا وائرس کی وبا کو روکنا ہے۔ ضروری خدمات جیسے میڈیکل سٹورز کلینک اور ہسپتال کھلے رہیں گے جبکہ عوامی پارک شام چھ بجے تک بند کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ این سی او سی نے صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بازاروں ، شاپنگ مال ، پبلک ٹرانسپورٹ اور ریستورانوں میں منہ ڈھانپنے اور دوسرے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ این سی او سی نے فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری اور نجی دفاتر میں ماسک سے چہرہ ڈھانپنا لازمی ہوگا۔ اِن فیصلوں پر آج سے کراچی ، لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان حیدر آباد، گلگت ، مظفر آباد ، میرپور ، پشاور اور کوئٹہ جیسے شہروں میں عملدآمد کیا جائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.