Saturday, 27 April 2024, 03:58:01 am
کوئی پاکستانی کشمیر کے نصب العین پر سمجھوتہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا،وزیرخارجہ
October 29, 2020

فائل فوٹو

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حزب اختلاف کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی پاکستانی کشمیر کے نصب العین پر سمجھوتہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ ایک بیان میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق کے موقف کی سختی سے اور واضح طور پر تردید کی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کشمیری نصب العین پر قوم کومتحد کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن بد قسمتی سے کچھ لوگوں نے اسکے خلاف بھارتی بیانیہ شروع کر دیا ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چند عناصر لوگوں کو بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے کے بارے میں گمراہ کر رہے ہیں جیسا کہ انہوں نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے معاملے میں کیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے خفیہ اداروں کی اطلاعات پر مبنی معلومات پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جس میں ابھی نندن کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ انہوں نے حزب اختلاف کو مشورہ دیا کہ وہ کلبھوشن کیس سے متعلق بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے اور پاکستانی موقف کا بغور جائزہ لیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.