Friday, 26 April 2024, 06:45:06 pm
این ڈی ایم اے کیڑے مار ادوایات کے چھڑکاؤ کیلئے 15 جہازوں کے حصول کا انتظام کریگا
May 29, 2020

فائل فوٹو

ناگہانی آفات سے نمٹنے کا انتظامی ادارہ ٹڈی دل کے حملوں سے متاثرہ علاقوں میں سپرے کیلئے پندرہ جہازوں کے حصول سے متعلق تمام ممکنہ کوششیں کر رہا ہے تاکہ ملک میں زرعی فصلوں کو ٹڈی دل سے ہونے والے مزید نقصانات سے بچایا جا سکے۔

این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پودوں اور فصلوں کے تحفظ کے ادارے کی موثر بحالی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہازوں کی خریداری کیلئے متعلقہ حکام نے منظوری دی ہے تاکہ ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں کیڑے مار ادویات کے سپرے کا عمل شروع کیا جا سکے۔

ایک سوال پرناگہانی آفات سے نمٹنے کے انتظامی ادارے کے چیئرمین نے ٹڈی دل کے خطرے سے فصلوں کے تحفظ کیلئے پنجاب بلوچستان اور سندھ حکومتوں کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ جولائی اور اگست میں افریقہ سے پاکستان کو ٹڈی دل کے حملوں کی نئی لہر کا سامنا ہو سکتا ہے تاہم اس سلسلے میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری انتظامات کر لئے گئے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.