Saturday, 27 April 2024, 05:50:37 pm
عالمی عدالت انصاف کا اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی روکنے ،ایک ماہ میں عملدرآمدرپورٹ جمع کرانے کا حکم
March 29, 2024

عالمی عدالت انصاف نے اپنے نئے اقدامات کے تحت اسرائیل کو غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے اور اس سلسلے میں ایک ماہ کے اندر عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے اسرائیل کو مقبوضہ علاقوں میں بنیادی خدمات سمیت خوراک پانی اور ادویات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے بلاتاخیر اقدامات کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔گزشتہ سال سات اکتوبر سے جاری اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں بتیس ہزار پانچ سو باون فلسطینی شہید اور چوہتر ہزار نو سو اسی زخمی ہوچکے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.