Friday, 26 April 2024, 10:19:30 am
میانمار میں جمہوریت کی واپسی کے ساتھ آنگ سان سوچی کی رہائی چاہتے ہیں: اقوام متحدہ
March 29, 2023

اقوام متحدہ نے میانمار کے فوجی حکمرانوں کی طرف سے معزول رہنما نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کو تحلیل کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔نیو یارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے کہا کہ ہم میانمار میں جمہوریت کی واپسی کے ساتھ ساتھ آنگ سان سوچی اور دیگر رہنمائوں کی رہائی چاہتے ہیں۔فوجی حکومت نے جنوری میں نئے انتخابی قوانین کے تحت سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کیلئے حتمی مدت مقرر کی تھی اور سوکی این ایل ڈی سمیت چالیس جماعتوں کو حتمی مدت کے اندر رجسٹریشن نہ کرانے پر تحلیل کر دیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.