Sunday, 22 December 2024, 10:55:56 am
 
اقوام متحدہ کا غزہ میں مکمل جنگ بندی پر زور
November 28, 2023

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی معاہدے کی بجائے مکمل جنگ بندی پر زور دیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کو دی جانے والی امداد سترہ لاکھ بے گھر افراد کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ناکافی ہے جس کی وجہ سے ہر گزرتے دن کے ساتھ انسانی بحران سنگین صورت اختیار کر رہا ہے۔