بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جماعت اسلامی کے اثاثے اور جائیدادیں سربمہر کرنی شروع کردی ہیں اور الزام عائد کیا ہے کہ وہ حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے والے کشمیری باشندوں کی مالی معاونت کررہے ہیں۔
بھارتی حکومت نے آزادی پسند تنظیموں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جماعت کے بینک اکائونٹس اور دیگر اثاثہ جات کو جن کی مالیت کروڑوں میں بنتی ہے سربمہر کرنا شروع کردیا ہے ان میں اراضی، سکول، مکانات اور دفاتر شامل ہیں۔