Tuesday, 30 April 2024, 10:15:49 pm
وزیرخارجہ اور نائیجرکے وزیراعظم کا دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال
November 28, 2020

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے نائیجرمیں وزیراعظم Brigi Rafiniسے ہفتے کے روز Niamey میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

وزیرخارجہ نے نائیجرکے وزیراعظم کوغیرقانونی طورپربھارت کے زیرتسلط جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ پاکستان نائیجر کے ساتھ زراعت ،آبپاشی اورانفراسٹرکچرکے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائے گا۔انہوں نے نائیجرکے دوسوطلبہ کے لئے وظیفے کابھی اعلان کیا۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ پاکستان نائیجر کے سیلاب زدگان کے لئے چاول، کمبل ،خیمے اور ادویات بھی بھیجے گا۔نائیجر کے وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں تعاون پرپاکستان کاشکریہ اداکیا۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.