Wednesday, 08 May 2024, 02:40:49 am
موثر خارجہ پالیسی کی بدولت پاکستان کو بین الاقوامی سطح پراہم ملک شمارکیاجارہاہے،شبلی
November 28, 2020

اطلاعات اورنشریات کے وزیرسینیٹرشبلی فراز نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی موثر اور دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت پاکستان کاشماربین الاقوامی سطح پراہم ملکوں میں ہونے لگاہے۔

انہوں نے ہفتے کے روز کوہاٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قومی اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کے وژن اورسوچ کی وجہ سے ملک کے وقار میں اضافہ ہواہے۔شبلی فرازنے کہاکہ حکومت نے احساس اورصحت انصاف کارڈجیسے مختلف سماجی بہبود کے پروگرام شروع کئے ہیں جن کے تحت ہرخاندان کوعلاج معالجے کے لئے دس لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے موثراقدامات کی وجہ سے گزشتہ چندروزمیں خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔وزیرنے کہاکہ حکومت نے برآمدات میں اضافے اورمختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے صنعتی شعبے کومراعات دی ہیں۔اُدھرایک ٹوئیٹ میں وزیراطلاعات نے کہاکہ حزب اختلاف کی جماعتیں صرف اور صرف لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لئے عوام کی زندگیاں داؤپرلگارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسترداوربدعنوان عناصرجوکچھ ملتان میں کررہے ہیں اس سے ان کی آتش مزاجی عیاں ہورہی ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.