Sunday, 19 May 2024, 04:55:58 pm
حکومت سعودی سرمایہ کاروں کومکمل تعاون فراہم کرے گی،وزیراعظم
May 07, 2024

وزیر اعظم شہباز شریف نے یقین دلایا ہے کہ حکومت ملک میں جاری مشترکہ منصوبوں کی تکمیل کے لیے سعودی سرمایہ کاروں اور تاجروں کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں سعودی تاجروں اور سرمایہ کاروں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیر اعظم نے اُمید ظاہر کی کہ بہت جلد سعودی سرمایہ کاروں کے ساتھ اربوں روپے کے معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

انہوں نے سعودی سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی رکاوٹ سے آزاد جامع لائحہ عمل فراہم کرنے کیلئے حکومت کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

پاکستان اور سعودی سرمایہ کاروں کے درمیان کاروباری ملاقات کے دوران ٹھوس پیش رفت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے پاکستان کا دورہ کرنے پر سعودی وفد کا شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری میں حائل بیورو کریسی کی تمام رکاوٹوں اور سرخ فیتے کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.