Friday, 26 April 2024, 09:55:47 am
انتونیو گوتریزکا ایران کےاہم جوہری سائنسدان کےقتل کےواقعہ کےبعد ضبط وتحمل پر زور
November 28, 2020

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے ایران کے اہم جوہری سائنسدان کے قتل کے واقعہ کے بعد ضبط وتحمل کامظاہرہ کرنے پر زوردیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے ایک بیان میں کہا کہ ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کیاجائے جس سے خطے میں کشیدگی بڑھے ۔اس سے پہلے اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب مجید تخت RAVANCHI نے کہا تھاکہ ان کے سائنسدان کے قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے واضح اشارے ملے ہیں ان کاکہنا تھا کہ ایران اپنے دفاع کا حق محفوط رکھتا ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.