Saturday, 27 April 2024, 01:04:33 am
بھارت کسی بھی قیمت پر کشمیریوں کی جدوجہد آزاد ی کو دبا نہیں سکتا:صدر مملکت
October 28, 2021

صدرڈاکٹر عارف علوی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ لڑتا رہے گا اور بھارت کسی بھی قیمت پر کشمیریوں کی جدوجہد آزاد ی کو دبا نہیںسکتا۔اسلام آباد میں یوم ِ سیاہ کے حوالے سے ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عوام پر مظالم ڈھارہا ہے اور اب صورتحال یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ اُس نے اپنے ملک میں تمام مسلمانوں کو غدار قرار دے دیا ہے۔صدر نے کہا کہ بھارت حقائق چھپانے کی کوشش کر رہا ہے اور یہ بین الاقوامی مبصرین کو کبھی بھی بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے دورے کی اجازت نہیں دیتا۔اس موقع پر اظہار خیا ل کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر چودھری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیر ی بھائیوں کی حق خودارادیت کیلئے منصفانہ جدوجہد میں اُن کی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس طویل مسئلے کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.