Friday, 26 April 2024, 01:58:24 pm
حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ طبقاتی نظام تعلیم کو ختم کیا جائے گا:سپیکر قومی اسمبلی
July 28, 2020

File Photo 

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ طبقاتی نظام تعلیم کو ختم کیا جائے گا۔ وہ آج (منگل کو)مردان میں مردان بورڈ میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا ء کی ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ طلبا ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔ طلبا محنت کو اپنا شعار بنائیں۔ہمارے پیغمبرۖ نے فرمایا تعلیم حاصل کرو چاہے چین بھی جانا پڑے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ تعلیم کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔مسلمانوں نے تلوارنہیں بلکہ علم کی وجہ سےترقی کی۔انہوں نے کہاکہ مساوی تعلیم سے طلبا اعلی عہدوں پر فائز ہوسکیں گے۔ اسدقیصر نے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ طلبا اللہ پر ایمان اور محنت پر یقین رکھیں۔انسان جوجو سوچ سکتا ہے وہ وہ ممکن ہو سکتا ہے۔ اسد قیصر نے طلباء سے کہاکہ محنت کر کے آپ بڑے آدمی بن سکتے ہیں۔ بڑے عہدے اس لیے ملتے ہیں کہ آپ اللہ کی مخلوق کی خدمت کریں۔ خدمت کرنے والے کو صدیوں یاد رکھا جاتا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ بڑے عہدے سے کام لینا اصل مقصد ہونا چاہیے۔ محنت سے آپ بھی ملک کے وزیر اعظم اور قدیر خان بن سکتے ہیں۔ اسپیکر نے کہاکہ ہم نے مل کرملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا ہے۔ ملک میں اب اچھا وقت آنے والا ہے۔ ہمارا ملک ہر نعمت سے مالا مال ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.