فائل فوٹو
سینٹ کی اڑتالیس خالی نشستوں کیلئے پولنگ منگل کو ہوگی۔
وفاقی دارالحکومت میں ارکان قومی اسمبلی ایک جنرل نشست اور علما سمیت ایک ٹیکنو کریٹ کی نشست کے لئے سینیٹرز منتخب کریں گے۔
چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان اپنے متعلقہ صوبوں سے سات جنرل نشستوں، دو خواتین کی نشستوں اور علما سمیت ٹیکنو کریٹ کی دو۔دو نشستوں کے لئے سینیٹرز کا انتخاب کریں گے۔
پنجاب اور سندھ سے غیر مسلموں کی نشست کے لئے ایک ایک سینیٹر کا انتخاب کیا جائے گا۔