Saturday, 27 April 2024, 04:48:18 am
پاکستان خطےمیں امن واستحکام کےفروغ کےلئےاپنا مثبت کرداراداکرتارہےگا:ڈاکٹرفردوس
February 28, 2020

 اطلاعات و نشریات کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہےکہ پاکستان طالبان اوردیگر فریقین کے درمیان معاہدے کاخیرمقدم کرتا ہے جس پر کل دستخط ہونگے۔

آج متعدد ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اس موقع پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے، انہوں نےکہاکہ دستخطوں کی تقریب میں سات ملکوں کےوزرا خارجہ اور امیر قطر سمیت پچاس ملکوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

 معاون خصوصی نے کہا کہ افغان امن عمل کی جانب پیشرفت وزیراعظم کے موقف کی فتح اور پاک فوج کے مثالی کردار کی عکاس ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ سے مذاکرات کے حامی رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار قیام امن اور استحکام کےلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.