Friday, 26 April 2024, 10:49:00 pm
پاکستان اور قطرکا دوطرفہ سیاسی اوراقتصادی شراکت داری مزید مستحکم بنانے کےعزم کااعادہ
February 28, 2020

پاکستان اور قطرنے اپنی سیاسی اور اقتصادی شراکت داری مزید مستحکم بنانے کے لئے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار وزیراعظم عمران خان اور امیرقطر تمیم بن حمدالثانی کے درمیان دوحا میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

دونوں رہنماوں نے اقتصادی خصوصاً توانائی کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفا ق کیا۔

انہوں نے تجارت اور سرمایہ کاری کے بارے میں دوطرفہ مشترکہ ورکنگ گروپ فوری طور پر فعال بنانے اور سیاحت اور کاروباری مواقع کے شعبوں میں تعاون پر مفاہمت کی یادداشت طے پانے پر بھی  اتفاق کیا۔

بات چیت کے دوران وزیراعظم نے امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کے سلسلے میں قطر کے انتہائی اہم کردار کو سراہا۔ معاہدے پر کل دستخط کیے جائیں گے۔

عمران خان نے افغانوں کی سربراہی میں امن عمل کے لئے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماوں نے امید ظاہر کی کہ تمام افغان فریق افغانستان میں پائیدار امن و سلامتی کے قیام کیلئے ایک جامع سیاسی حل پر پہنچنے کے لئے اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔

وزیراعظم نے امیرقطر کو آر ایس ایس سے متاثر بی جے پی کی حکومت میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی جاری سنگین خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.