Friday, 26 April 2024, 04:20:59 pm
جلال پور نہر منصوبے سے پوٹھوہار کے علاقے میں سبز انقلاب برپا ہوگا:فواد
December 27, 2019

File Photo

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ جلال پور نہر منصوبے سے پوٹھوہار کے علاقے میں سبز انقلاب برپا ہو گا۔ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متعلقہ نہر کے منصوبے سے نہ صرف وسیع زرعی رقبہ سیراب ہو گا بلکہ جہلم، پنڈدادنخان اور خوشاب کے اضلاع کے لوگوں کے لئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں بھی مدد ملے گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ یہ منصوبہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے چار سال کے عرصے میں تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کے باعث منصوبے پر لاگت کا تخمینہ بڑھ کر پینتالیس ارب روپے ہو گیا ہے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.