Saturday, 27 April 2024, 05:23:53 am
مرزااسداللہ غالب کا 221 واں یوم پیدائش
December 27, 2018

فارسی اور اردو زبان کے کلاسیکی شاعر مرزا اسد اللہ غالب کا جمرات کے روز 221 واں یوم پیدائش منایا گیا۔

 مغلیہ دور کے آخری عظیم شاعر مرزا غالب کو اردو زبان کے شعرا میں انتہائی ممتاز  اور بااثر شاعر سمجھا جاتا ہے۔

 غالب 27 دسمبر 1796 کو بھارت کے شہر اکبر آباد میں پیدا ہوئے جواب آگرہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

 ان کا پورا نام مرزا اسد اللہ بیگ خان تھا جبکہ غالب ان کا تخلص تھا۔

 انہوں نے اپنی زندگی میں متعدد غزلیں لکھیں جنہیں بعد میں مختلف لوگوں نے ترجمہ کرکے مختلف انداز میں گایا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.