پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کی احتجاج کی کال کو یکسر مسترد کیا ہے۔
لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے پی ٹی آئی کی کال کو مکمل طور پر نظرانداز کیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں افغان شہریوںکی موجودگی کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ پنجاب میں ایندھن اور اشیائے ضروریہ کی کوئی قلت نہیں ہے۔