Friday, 27 December 2024, 04:58:36 am
 
پنجاب میں آٹھ ہزار ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے آٹھ ارب روپے مختص
December 24, 2024

پنجاب حکومت نے آٹھ ہزار ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے آٹھ ارب روپے سے زائد رقم مختص کی ہے۔

محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق پیکیج کا مقصد توانائی کے بحران کے اثرات سے نمٹنے اور فصلوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے کاشتکاروں کی لاگت کم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دلچسپی رکھنے والے کاشتکار اپنی درخواستیں رواں ماہ کی 31تاریخ تک جمع کراسکتے ہیں۔