Saturday, 27 April 2024, 07:28:22 am
بھارتی اقدامات سے علاقائی امن خطرے میں پڑ سکتا ہے،وزیرخارجہ
May 27, 2020

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی اپنے ہمسایوں کے حوالے سے جارحانہ پالیسی نےعلاقائی امن و سلامتی خطرے میں ڈال دی ہے۔

 آج (بدھ)پاکستان ٹیلی ویژن اور ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

 وزیر خارجہ نے لداخ کے متنازع علاقے میں فضائی پٹی اور دوسرے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر تشویش ظاہر کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ چین بھارت کے ساتھ محاذ آرائی نہیں چاہتا اور وہ مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔

 تاہم انہوں نے کہا کہ چین بھارت کی غیر قانونی تعمیرات سے غافل نہیں رہ سکتا۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم سب کے سامنے ہیں اور بھارت علاقے کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے درپے ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت نے افغانستان کی سرزمین بھی پاکستان کے خلاف استعمال کی ہے۔

ادھر ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مودی حکومت بھارت میں سیکولر ازم کو دفن کرکے ہندوتوا کی سوچ کو ہوا دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی جانب سے کی جانے والی متنازعہ قانون سازی کےخلاف بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں مداخلت کررہا ہے اور اب اس نے لداخ میں بھی یہی طرز عمل اختیار کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ امن اور برادشت کا مظاہرہ کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے نیپال کے ساتھ بھی تنازعات ہیں اور وہ افغان امن عمل کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے سے بھی باز نہیں آتا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.