غزہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزیداکیاسی فلسطینی شہید اور ترانوے زخمی ہو گئے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق سات اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں کم از کم بتیس ہزار چارسوچودہ فلسطینی شہید اور چوہتر ہزارسات سوستاسی زخمی ہو گئے ہیں۔