Sunday, 19 May 2024, 01:25:31 pm
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی دہشتگردی بڑھ گئی،امہ کشمیریوں کوبچانے کیلئے آگے بڑھے:حریت کانفرنس
March 27, 2023

کُل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی میں کئی گنا اضافہ ہو ا ہے اور بھارتی فوجی اپنے بنیادی حق ، حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے پر کشمیریوں کو سزا دینے کیلئے انہیںبے رحمی سے قتل،گرفتار اوردیگر مظالم ڈھا رہے ہیں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز نے نہ صرف کشمیریوں کی نسل کشی کی مہم تیز کر دی ہے بلکہ سحر اور افطار کے اوقات میںخاص طور پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں تیزی لائی ہے۔

انہوں نے امت مسلمہ سے بھی اپیل کی کہ وہ مظلوم کشمیریوں کے درد کو محسوس کریں اور انہیں بچانے کے لیے آگے آئیں۔ انہوں نے تحریک آزادی کی مسلسل حمایت کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور ایک مستحکم، پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان کے لیے دعا کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.