بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ نو روز کا تہوار نسلوں اور خاندانوں کے درمیان امن و استحکام کی اقدار کے ساتھ مفاہمت اور ہم آہنگی کو بھی فروغ دیتا ہے۔انہوں نے آج اسلام آباد میں جشن نو روز کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نو روز کا تہوار لوگوں اور مختلف برادریوں کے درمیان ثقافتی تنوع اور دوستی میں اہم کردار کا حامل ہے۔