فائل فوٹو
کرغزستان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے کے تحت تعمیر کئے جانے والے ریل اور سڑک کے رابطوں کو استعمال کرنے کیلئے گوادر اور کراچی کی بندرگاہوں تک رسائی حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
لاہور میں کاروباری برادری سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں کر غزستان کے سفیر ایرکBeishembiev نے کہا کہ انکا ملک وسطی ایشیاء چین اور پاکستان کے درمیان کے خطے کے ذریعے نقل و حمل کے روابط قائم کرنا چاہتا ہے۔سفیر نے کہا کہ انکا ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔