Friday, 26 April 2024, 04:11:58 pm
پاکستان کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنےکیئے حکومتِ ایران کیساتھ مسلسل رابطےمیں ہے:دفترخارجہ
February 27, 2020

 دفتر خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان کرونا وائرس پھیلنے اور اس سے پیدا  ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کےلئے ایرانی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

 آج اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلئے ایرانی حکام کی کوششوں میں مکمل تعاون کررہا ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ ایران میں ہمارا سفارتخانہ اور دوقونصل خانے چوکس ہیں اور زائرین اور طلبہ سمیت پاکستانی برادری کے ارکان سے رابطہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سفارتخانے اور قونصل خانوں میں ہیلپ لائنیں بھی قائم کی گئی ہیں تاکہ  پاکستانی برادری کے ارکان کو تازہ ترین معلومات اور تعاون فراہم کیا جاسکے۔

عائشہ فاروقی نے نئی دہلی میں مساجد کی بےحرمتی سمیت مسلمانوں کےخلاف تشدد پر گہری تشویش ظاہر کی۔

 انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت اور عالمی برادری نے بھی صورتحال پر تشویش ظاہر کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دورہ بھارت کے دوران ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم کیاہے۔

 انہوں نےکہا کہ امریکی صدر نے اپنے دورے کے دوران دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا  اور ان کا یہ بیان پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کا مظہر ہے۔

 عائشہ فاروقی نے کہاکہ پاکستان ہفتہ کو امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدے پر ہونے والے دستخطوں کا خیرمقدم کرتا ہے، انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس سے افغانوں کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.