Friday, 26 April 2024, 10:38:40 pm
نوجوانوں کی کیریئر کونسلنگ کیلئے ملک بھر میں یوتھ سنٹرز قائم کئے جارہے ہیں:عثمان ڈار
January 27, 2021

نوجوانوں کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ بے روزگاری کے مسائل کے حل کیلئے نوجوانوں کی کیریئر کونسلنگ کیلئے ملک بھر کے تمام علاقوں میں یوتھ سنٹرز قائم کئے جارہے ہیں ۔ اسلام آباد میں پندرہ یونیورسٹیوں کے نیشنل ڈائیلاگ فورم کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ سازی میں باصلاحیت نوجوانوں کی رائے حاصل کرنے کیلئے نیشنل یوتھ کونسل تشکیل دی ہے ۔ عثمان ڈار نے کہا کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کورسز میں بلوچستان کے طلباء کیلئے کوٹہ بڑھایا جائے گا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.