چھٹا وزارتی سطح کا ابو ظہبی ڈائیلاگ آج دبئی میں منعقد ہو رہا ہے۔صنعت و پیداوار کے وزیر خسرو بختیار ڈائیلاگ میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔وہ دبئی ایکسپو دو ہزار بیس کے دورے کے بعد اہم ملکوں کے وزرائے کی ملاقات میں بھی پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔صنعت و پیداوار کے وزیر متحدہ عرب میں تاجروں اور سرمایہ کاروں کے گروپ سے بھی ملاقات کریں گے جس کا مقصد پاکستان میں صنعتی شعبے میں مشترکہ منصوبوں کو توسیع دینا ہے۔ایشیائی ملکوں کے درمیان تعاون کے لیے ابو ظہبی ڈائیلاگ کا قیام ایک فورم کے طور پر دو ہزار آٹھ میں عمل میں آیاتھا۔