Saturday, 27 April 2024, 06:43:42 am
وزیرخارجہ،چینی ہم منصب کاجنوبی ایشیا کی موجودہ تذویراتی صورتحال پرتبادلہ خیال
September 26, 2018

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی سے بات چیت کرتے ہوئے اپنی تذویراتی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی کوششوں کاعزم ظاہر کیاہے۔دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور جنوبی ایشیا کی تذویراتی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے سلامتی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اس عزم کااعادہ کیاکہ پاک چین اقتصادی راہداری حکومت کی اولین ترجیح رہے گی۔اس موقع پرچینی وزیرخارجہ نے کہاکہ چینی قیادت وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کی منتظر ہے ۔

دریں اثناء وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ پاکستان نے امن کی عالمی کوششوں میں ہمیشہ تعاون کیاہے۔اقوام متحدہ میں قیام امن کے لئے کارروائی کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امن کی بحالی کے لئے کئی چیلنجوں کاسامناہے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کے تحت دنیابھرمیں پاک فوج کے دولاکھ اہلکاروں نے خدمات انجام دی ہیں۔

 

مزید یہ کہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اپنے سوئٹزرلینڈ کے ہم منصب Ignazio Cassis سے نیویارک میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اوردوطرفہ امور پرتبادلہ خیال کیا۔انہوں نے سوئٹزرلینڈ کے ترقیاتی تعاون کے ادارے کی جانب سے پاکستان کے سماجی اوراقتصادی شعبوںمیں کئے گئے ترقیاتی کام کوسراہا۔دونوں وزرائے خارجہ نے سیاسی، تجارتی اوراقتصادی، دفاعی اور سیکیورٹی ،ثقافتی اورتعلیمی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پراتفاق کیا۔ادھرنیپال کے وزیرپردیپ کمار Gyawali سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے پاکستان اور نیپال کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے سارک کی بحالی کیلئے نیپال کی دلچسپی کوسراہا۔

 

وزیر خارجہ نے اپنے قطر کے ہم منصب محمدبن عبدالرحمان الثانی سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے شراکت داری اوراقتصادی اورتجارتی تعلقات بڑھانے کے لئے دوطرفہ تعلقات مستحکم بنانے کااعادہ کیا۔

شاہ محمودقریشی نے دوطرفہ تجارت میں ترپن فیصد اضافے کاخیرمقدم کیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعمیراتی مٹیریل، فارماسیوٹیکلز،طبی آلات، کھیلوں کے سامان اورفیبرکس جیسی اشیاء کے شعبوں میں برآمدات بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔

قطر کے وزیرخارجہ نے اقتصادی شراکت داری میں اضافے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کوتاریخی روابط میں تبدیل کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔

دونوں ممالک نے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے سب کے ملکرکام جاری رکھنے کااعادہ کیا۔

 

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے یقین دلایا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی امن فوج کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ادارے کی کوششوں میں تعاون جاری رکھے گا۔

انہوں نے یہ بات نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز کی میزبانی میں امن فوج کے لئے اقدامات کے بارے میں اعلیٰ سطح کی ایک تقریب میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہی۔

وزیرخارجہ نے ناسازگارحالات میں اپنے فرائض انجام دینے والے امن فوجیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہاکہ انیس سوساٹھ سے اب تک پاکستان کے دولاکھ سے زائدفوجی جوانوں نے چھیالیس امن مشنز میں خدمات انجام دی ہیں اور ہمارے ایک سوچھپن جرات منداوردلیر فوجیوں نے امن کے نصب العین کے لئے اپنی قیمتی جانوں کانذرانہ پیش کیاہے۔

شاہ محمودقریشی نے امن فوج کے مختلف حصوں کے درمیان توازن قائم رکھنے پرزوردیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت قانون کی حکمرانی اور ملک سے بدعنوانی اور بے ضابطگیوں کے خاتمے کےلئے پرعزم ہے۔

 نیو یارک میں ایٹلانٹک کونسل کے زیراہتمام تاجر رہنماوں، پالیسی ساز تجزیہ کاروں اور صحافیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کےلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

 وزیر خارجہ نےایک کاروبار دوست پاکستان کے لئے حکومت کا نصب العین  بھی پیش کیا۔

 خارجی محاذ پر وزیر خارجہ نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لئے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ فعال رابطوں کے حوالے  سے وزیراعظم  عمران خان کی حکمت عملی کو اجاگر کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.