ضلع لورالائی کے علاقے کوہرڈیم میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے سات دہشت گردہلاک ہوگئے ہیں۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم ان کوگرفتارکرنے کے لئے علاقے میں تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدارمیں اسلحہ وگولہ بارودبھی برآمدکیاگیا۔