Saturday, 27 April 2024, 01:40:37 am
حج کی ادائیگی کےبعدسعودی عرب سےپاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری
August 26, 2019

 حج کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

مدینہ منورہ سے ریڈیو پاکستان کے نمائندے محمد اکرم خان نے بتایا کہ مدینہ منورہ اور جدہ کے ہوائی اڈوں سے تقریباً 46 ہزار حجاج کرام بعد از حج پروازوں کے ذریعے پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں۔

 اسی طرح 22 ہزار پاکستانی حجاج کرام مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ پہنچے ہیں جہاں وہمسجدنبوی میں اپنی چالیس نمازیں ادا کرنے کےلئے آٹھ روز قیام کریں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.